زیر تعمیر مکان سے ساڑھے پانچ لاکھ کی کاپر وائر چوری

زیر تعمیر مکان سے ساڑھے  پانچ لاکھ کی کاپر وائر چوری

میانی (نامہ نگار )تھانہ میانی کے علاقے میں زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کی کاپر وائر چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق چک سید (ڈیرہ فضل) کے رہائشی اعجاز احمد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے زیر تعمیر مکان میں انڈر گراؤنڈ بجلی کی وائرنگ کا کام جاری تھا۔ وقوعہ کے روز وہ اپنے کزن کے ہمراہ مکان کا جائزہ لینے پہنچے تو انہوں نے چند نامعلوم افراد کو کھیتوں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں