میانوالی میں \"گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ\" کے نفاذ کا باقاعدہ آغاز
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع میانوالی میں \"گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ\" کے نفاذ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں اے ڈی سی آر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے شہریوں میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے شہریوں کی جانب سے 100 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 90 درخواست گزاروں کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اور فلاحی اقدام ہے ، جس کا مقصد عوام کی جائیداد کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کے اجراء سے پراپرٹی کے معاملات شفاف اور قانونی طور پر مستند ہوں گے ، جس سے جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنی جائیداد کے قانونی تحفظ اور حقوق کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جلد از جلد بنوائیں۔