عادل عبداللہ خان روکھڑی حلقے کے مقبول ترین سیاسی رہنما:عبدالغفار خان

عادل عبداللہ خان روکھڑی حلقے کے  مقبول ترین سیاسی رہنما:عبدالغفار خان

داؤدخیل (نمائندہ دنیا)سابق کونسلر عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی-

86 عادل عبداللہ خان روکھڑی جب بھی اپنے آبائی حلقے میانوالی آتے ہیں تو ووٹروں اور سپورٹروں کا ان کی رہائش گاہ پر تانتا بندھ جاتا ہے ۔پریس سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفار خان نے کہا کہ بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد عادل عبداللہ خان روکھڑی سے ملاقات کے لیے آتی ہے ۔ ان کے بقول روکھڑی خاندان کی حلقے کے لیے خدمات اور عادل عبداللہ خان روکھڑی کا خوش اخلاق اور عوام دوست رویہ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بنیادی وجوہات ہیں۔عبدالغفار خان کا کہنا تھا کہ انہی خوبیوں کی وجہ سے عادل عبداللہ خان روکھڑی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوان طبقے میں بھی انہیں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ حلقہ پی پی-86 میں اس وقت عادل عبداللہ خان روکھڑی سب سے زیادہ مقبول سیاسی رہنما ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں