منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا

منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا کی منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایس ایچ او صدر انسپکٹر شعیب سکندر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس اور 80 گرام آئس اور پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں