حساب کتاب کے تنازع پر ٹرانسپورٹر پر مبینہ تشدد ،ٹانگ توڑدی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)47اڈہ کے قریب بسوں کے حساب کتاب کے تنازع پر ٹرانسپورٹر کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا کراسکی ٹانگ توڑدی ۔
متاثرہ ظفر اقبال نے پولیس کو بتایا کہ وہ حساب کتاب لینے کے لیے ٹریول آفس پہنچا تو ملزمان نے سوٹوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کر دیا، جس سے اس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی،ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور تشدد کے بعد فرار ہو گئے ،پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔