دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتیں لاکھوں لوٹ لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں جعلی چیکوں کے ذریعے بالا مارکیٹ کے طاہر سلیم سے ذوالفقار نے اڑھائی لاکھ روپے ۔۔۔
سوسائٹی کالونی کے سکندر سے بلال نے دس لاکھ ،کوٹمومن کے ظفر سے عمر نے بیس لاکھ روپے ،شاہ پور کی عابدہ سے محمد حسنات نے سوا 12لاکھ روپے ،ظفر کالونی کے نعیم سے علی حسن نے دس لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد برد کر لیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔