8 ماہ کا اغواء شدہ بچہ بحفاظت بازیاب، 4 ملزم گرفتار

 8 ماہ کا اغواء شدہ بچہ بحفاظت بازیاب، 4 ملزم گرفتار

8 ماہ کا اغواء شدہ بچہ بحفاظت بازیاب، 4 ملزم گرفتارملز موں کو فیض آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرایا گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار روز قبل عباس کالونی سے اغواء ہونے والے آٹھ ماہ کے بچے حارث کو اسلام آباد سے بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ اغواء میں ملوث ایک مرد اور تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق یکم جولائی کو بچے کے اغواء کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور انٹیلی جنس اطلاعات کی مدد سے 436 کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا، 59 ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی تلاشی لی گئی، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو فیض آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا اپنا شیر خوار بچہ چند ماہ قبل انتقال کر گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر بچے کو اغواء کیا۔ بازیاب بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں