تلخ کلامی ، گاڑی پر حملہ، 3 نامزد سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ

تلخ کلامی ، گاڑی پر حملہ، 3 نامزد سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ

تلخ کلامی ، گاڑی پر حملہ، 3 نامزد سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ ملز موں نے ڈنڈوں، سوٹوں اور پتھراؤ کے ذریعے گاڑی پر حملہ کیا ،تلاش شروع

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ متعلقہ پولیس نے تلخ کلامی کے بعد مخالف کی گاڑی پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں تین نامزد اور چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق 81 جنوبی میں تلخ کلامی کے بعد زین اور اس کے ساتھیوں نے ذیشان اور اس کے بھائی صائم کو، جو کار میں سوار جا رہے تھے ، روک لیا۔ دونوں بھائیوں نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے گاڑی کو اندر سے لاک کر لیا۔الزام ہے کہ ملز موں نے ڈنڈوں، سوٹوں اور پتھراؤ کے ذریعے گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تین نامزد اور چھ نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں