فیصل بازار ، آزاد روڈ بیوٹیفکیشن منصوبے میں شامل کرنیکا مطالبہ

فیصل بازار ، آزاد روڈ بیوٹیفکیشن منصوبے میں شامل کرنیکا مطالبہ

فیصل بازار ، آزاد روڈ بیوٹیفکیشن منصوبے میں شامل کرنیکا مطالبہ روزانہ ہزاروں افراد یہاں خریداری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے آتے ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے  سٹی روڈ، کچہری بازار اور گول چوک میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کو شہری حلقوں نے سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل بازار اور آزاد روڈ کو بھی اس منصوبے کا حصہ بنایا جائے تاکہ سرگودھا ملک کے خوبصورت اور جدید شہروں میں نمایاں مقام حاصل کر سکے ۔شہریوں کا کہنا کہ موجودہ منصوبہ خوش آئند ہے اور اس سے شہر کا مرکزی حصہ جدید انداز میں سنور رہا ہے ، تاہم فیصل بازار اور آزاد روڈ جیسے اہم تجارتی مراکز کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ان کے مطابق یہ دونوں علاقے شہر کی شناخت ہیں، جہاں روزانہ ہزاروں افراد خریداری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے  آتے ہیں، اس لیے ان کی خوبصورتی اور بنیادی سہولیات پر بھی یکساں توجہ دی جانی چاہیے ۔شہریوں نے تجویز دی کہ اگر سٹی روڈ، کچہری بازار، فیصل بازار اور آزاد روڈ کو ایک جامع منصوبے کے تحت ترقی دی جائے ، سڑکوں کی ازسرنو تعمیر، معیاری فٹ پاتھ، جدید اسٹریٹ لائٹس، آرائشی پودے ، گرین بیلٹس، یکساں سائن بورڈز، پارکنگ کے بہتر انتظامات اور مؤثر صفائی کا نظام یقینی بنایا جائے تو پورا تجارتی مرکز ایک دلکش اور جدید منظر پیش کرے گا۔شہریوں کے مطابق خوبصورت اور منظم شہر نہ صرف معیارِ زندگی بہتر بناتے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سماجی حلقوں اور تاجروں نے وزیراعلیٰ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام سے اپیل کی ہے کہ بیوٹیفکیشن منصوبے کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے فیصل بازار اور آزاد روڈ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ شہر کے تمام اہم تجارتی مراکز یکساں طور پر جدید، خوبصورت اور بہترین شہری سہولیات سے آراستہ ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں