جلد اتحادیوں کی دال جوتوں میں بٹنے جا رہی :ممتاز اختر کاہلوں

جلد اتحادیوں کی دال جوتوں میں  بٹنے جا رہی :ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ جلد اتحادیوں کی دال جوتوں میں بٹنے جا رہی ہے اور انشا اﷲ اب وقت آرہا ہے کہ یہ نہ صرف ایک دوسرے کے پول کھولیں گے بلکہ ایک دوسرے کی کرپشن کو بے۔۔۔

 نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان ہوتے بھی نظر آئیں گے کیونکہ اب ان کے سروں سے سایہ سرکنا شروع ہو چکا ہے اور ان کے برے دن شروع ہونے والے ہیں۔ جس طرح انہوں نے لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتیاں کی ہیں اب اﷲ تعالیٰ کی ذات ان سے بدلہ لینے کے لیے تیار نظر آرہی ہے کیونکہ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے جس طرح عوام کو دو وقت کی روٹی کے لیے ترسایا گیا ہے اب لوگوں کی بد دعائیں ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو لگنا شروع ہو چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں