موسیٰ خیل پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 300 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد بلال ولد محمد عظیم سکنہ وانڈھا چھبوریانوالہ سے 300 گرام چرس برآمد کی۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا۔