بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری کی رقم ہڑپ
بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری کی رقم ہڑپ یورپ بھجوانے کیلئے دس لاکھ روپے ایڈوانس میں دیئے جو واپس نہیں دیئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری کی ایڈوانس دی گئی رقم ہڑپ کر لی گئی، 8شمالی کے رہائشی منصور علی نے پولیس کو بتایا کہ محمد وسیم نامی شخص کے ساتھ یورپ بھجوانے کیلئے 58لاکھ روپے طے پائے گئے جس میں سے دس لاکھ روپے ایڈوانس میں دیئے مگر موصوف نے ویزہ نہیں لگوایا، اور جب ایڈوانس کی رقم واپس مانگی تو وہ مذکورہ رقم کا بوگس چیک دے کر روپوش ہو گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔