سیلاب تما م محکمے الرٹ رہیں، پی ڈی ایم اے کی ہدایت

سیلاب تما م محکمے الرٹ رہیں، پی ڈی ایم اے کی ہدایت

سیلاب تما م محکمے الرٹ رہیں، پی ڈی ایم اے کی ہدایتافسر فیلڈ میں موجود رہیں، حساس مقامات کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل نگرانی کریں اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔ہدایت کے مطابق آئندہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے افسر فیلڈ میں موجود رہیں، دریاؤں، نہروں اور دیگر حساس مقامات کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورت حال کی فوری اطلاع دیں۔پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو فلڈ کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں بروقت اقدامات کرتے ہوئے انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے ۔اتھارٹی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بڑے حادثے یا نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں