بھکر: زیرِ تعمیر الیکٹرک بس سٹاپ کا کام تیز کرنیکی ہدایت

بھکر: زیرِ تعمیر الیکٹرک بس سٹاپ کا کام تیز کرنیکی ہدایت

بھکر: زیرِ تعمیر الیکٹرک بس سٹاپ کا کام تیز کرنیکی ہدایت ہر بس سٹاپ پر معیاری اور مضبوط بینچز کی تنصیب یقینی بنائی جائے :احسان علی

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے حسینی چوک، کوٹلہ جام میں زیرِ تعمیر الیکٹرک بس سٹاپ کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں الیکٹرک بسوں کے تمام سٹاپس کی تعمیراتی سرگرمیاں تیز رفتاری سے مکمل کی جائیں تاکہ گرمی کی شدت کے دوران مسافروں کو بروقت سایہ دار اور آرام دہ انتظار گاہیں فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی افسران کو مزید ہدایت کی کہ ہر بس سٹاپ پر معیاری اور مضبوط بینچز کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ شہری الیکٹرک بس کے انتظار کے دوران آرام اور سہولت سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور تمام منصوبے مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں