زیر تعمیر عمارت پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ

 زیر تعمیر عمارت پر خرچ ہونے  والے کروڑوں روپے کے  سرکاری فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کی مبینہ غفلت، عدم دلچسپی اور بروقت فنڈز کی ڈیمانڈ نہ بھیجے جانے کے باعث ایکسیٔن لوکل گورنمنٹ کے نئے دفتر کی تعمیر کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے سے زیر تعمیر عمارت پر خرچ ہونیوالے کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

میلہ منڈی روڈ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (اے ڈی ایل جی) کے دفتر کیساتھ ایکسیٔن لوکل گورنمنٹ کے نئے دفتر کی تعمیر کا منصوبہ جاری تھا، جسکا مقصد محکمہ کے مختلف شعبوں کو جدید اور مستقل دفتری سہولیات فراہم کرنا تھا۔ تاہم منصوبے کی تکمیل کیلئے درکار اضافی فنڈز کی بروقت ڈیمانڈ متعلقہ افسران کی جانب سے حکومت پنجاب کو ارسال نہ کیے جانے کے باعث یہ منصوبہ مشکلات کا شکار ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں