عوام کے حقِ حکمرانی کا دفاع ہر قیمت پر کرینگے ، پیپلز پارٹی

عوام کے حقِ حکمرانی کا دفاع  ہر قیمت پر کرینگے ، پیپلز پارٹی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جولائی 1977 پاکستا ن کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، جب آمریت نے عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیما نی جمہوریت پر شب خون مارا اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات سابق ضلعی صدر پیپلز پارٹی بھکراعجاز علی شہانی ،سابق تحصیل صدر سائیں محمد پرویز قادری اور ڈویژنل نائب صدر سرگودھا ڈویژن زین اعجاز شہانی نے اپنے بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 49 برس بعد بھی ہمارا عزم وہی ہے کہ آئین کی بالادستی، ووٹ کے تقدس اور عوام کے حقِ حکمرانی کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے ، اور نفرت و آمریت کے سائے کو مسترد کرتے ہوئے متحد، جمہوری پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں