گرمی اور حبس نے شہریوں کو بے حال کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اتوار کے روز شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔
سورج کی تپش اور ہوا میں نمی کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہا، جس کے باعث روزمرہ معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے جبکہ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑامحکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا گیا۔ دوپہر کے اوقات میں سڑکوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر غیر معمولی سناٹا دیکھنے میں آیا اور بیشتر شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کرتے رہے شدید گرمی کے باعث محنت کش طبقہ، دیہاڑی دار مزدور، رکشہ و ریڑھی بان، ٹریفک اہلکار اور دیگر کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔