آئی پی پی آزاد کشمیر میں تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اتریگی

 آئی پی پی آزاد کشمیر میں تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اتریگی

آئی پی پی آزاد کشمیر میں تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اتریگی ہماری جماعت آزاد جموں و کشمیر میں بھی عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی سمیع الحق اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)صدر یوتھ ونگ شمالی پنجاب، استحکام پاکستان پارٹی، ملک سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی گلگت بلتستان کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں بھی پوری تیاری کے بعد ، انتخابی میدان میں اترے گی پاکستان ہاس جوہرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ملک بھر کی طرح آزاد جموں و کشمیر میں بھی عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے پارٹی نوجوانوں، خواتین، کسانوں، مزدوروں، تاجروں اور معاشرے کے تمام طبقات کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مثبت، باوقار، شفاف اور ترقی پسند سیاسی کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ملک سمیع الحق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عبد العلیم خان کی مدبرانہ قیادت، قومی وژن اور صدر استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب گل اصغر خان بگھور کی متحرک، منظم اور فعال قیادت میں شمالی پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں پارٹی کی تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم اور سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں