’’شہید اعظم کانفرنس و امن سیمینار ‘‘اختتام پذیر ہو گئی
شہید اعظم کانفرنس و امن سیمینار اختتام پذیر ہو گئی کانفرنس میں پاکستان بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین کی شرکت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت فیروزیہ اہلسنت سرگودھا کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں منعقدہ عظیم الشان’’شہید اعظم کانفرنس و امن سمینار‘‘عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا۔ کانفرنس کی صدارت قائد اہلسنت جگر گوشہ سید السادات پیر سید محمد عثمان شاہ فیروزی قادری نقشبندی ترمزی (مدظلہ العالی) نے کی، جبکہ تقریب کی زیر سرپرستی سرپرستِ اعلیٰ جماعت قاسمی فیروزیہ اہلسنت پاکستان ٹرسٹ پیر سید محمد حسن فیروزی قادری نقشبندی ترمزی (مدظلہ العالی) فرما رہے تھے ۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین نے بھرپور شرکت کی۔