شاہ پور :ہمیشہ حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کو اہمیت دی
شاہ پور :ہمیشہ حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کو اہمیت دی ہر جمعرات کو لاہوردفتر میں عوامی ملاقاتوں کیلئے مخصوص کر رکھا
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) ہمیشہ حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کو اہمیت دی ہے ، جب سے عوام نے مجھے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کیا ہے ، ہر ہفتے اتوار کے روز اپنے ڈیرہ اور ہر سوموار کو میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر میں کھلی کچہری لگاتا ہوں ، عوام کے مسائل سنتا ہوں ان کے حل کیلئے مناسب اقدامات کرتا ہوں ، ہفتے میں منگل کے دن ڈپٹی کمشنر آفس سرگودہا سمیت دیگر دفاتر میں حلقہ کی عوام کے مسائل حل کیلئے اور ایک دن ہر جمعرات کو لاہور اپنے دفتر میں عوامی ملاقاتوں کیلئے مخصوص کر رکھا ہے حلقہ سے آئے لوگوں کے مسائل کیلئے وزیر اعلیٰ ہاوس ،سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر دفاتر میں عوام کے ساتھ جا کر مسائل حل کیلئے کوشش کرتا ہوں ۔ یہ باتیں پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک و ایم پی اے پی پی 80 شاہپور سردار عاصم شیر میکن نے جناح کالونی ،رحمان آباد اور ڈورے والا جھاوریاں تا شاہپور کا وزٹ کرتے ہوئے سنیئر صحافی صفدر حسین کھوکھر سے بات چیت کرتے ہوئے بتائیں ، اپنے حلقہ میں فلاح و بہبود کے منصوبوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سردار عاصم شیر میکن نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے جو بھی منصوبے شروع کئے ۔