شہری کے گودام سے 44 لاکھ کے سگریٹ لے اڑے

شہری کے گودام سے 44 لاکھ  کے سگریٹ لے اڑے

سرگودھا(سٹاف) رپورٹر)نامعلوم افراد خود کو ایکسائز اہلکار ظاہر کرکے شہری کے گودام سے 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سگریٹ لے اڑے، ریلوے کالونی کے رہائشی وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ 5نامعلوم افراد رات گئے فلیشر لائٹ لگی گاڑی میں گودام پہنچے ، اورخود کو محکمہ ایکسائز کے افسران ظاہر کیا۔

 ملزمان نجی برانڈ سگریٹ کے 55 کارٹن جن کی مالیت 44 لاکھ 61 ہزار 875 روپے بتائی گئی ہے ، مبینہ طور پر دھوکے سے اپنی گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہو گئے بعد ازاں متعلقہ محکموں سے تصدیق پر معلوم ہوا کہ ایسی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور مال کی برآمدگی کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں