نئے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب کے نئے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔
انہوں نے خوشاب تعیناتی کجے پہلے روز خوشاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت جاری بیوٹیفیکیشن پرا جیکٹ کا دورہ کیا ، انہوں نے بلدیہ خوشاب کی چیف آفیسر سندیل رابیل کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ، اور مختلف سائیٹس پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا ، اے سی خوشاب نے ٹھیکیداروں کو کوالٹی کنٹرول کا معیار برقرار رکھنے کام کو جلد از جلد ا پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدائت کی، انہوں نے کہا کہ کام کے معیار اور رفاتر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔