ڈپٹی کمشنر بھکر کا ترقیاتی کاموں اور کلورکوٹ ہسپتال کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر بھکر کا ترقیاتی کاموں اور کلورکوٹ ہسپتال کا معائنہ کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا بہترین میٹریل کا استعمال کیا جائے
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی خان جمالی کا دورہ کلورکوٹ اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور کلورکوٹ ہسپتال کا معائینہ اور ہدایات۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی خان جمالی نے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ فیض فرید کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب کی سولہ کروڑ روپے سے زائد شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ڈپٹی کمشنر بھکر نے پارک روڈ گرین بیلٹ سمیت پھلوں ریڑھی والوں کے لیے سرکاری طور پر الاٹ جگہ اور وہاں ہونے والے کام کا معائینہ کیا،ڈپٹی کمشنر بھکر نے ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بہترین میٹریل کا استعمال کیا جائے بعد میں ڈپٹی کمشنر نے اے سی کلورکوٹ فیض فرید کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر کلیم انور شاہ سے ہسپتال کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی اس موقعہ پر چیف افیسر ایم سی کلورکوٹ سہیل انو رخان نیازی اور چیف افسیر ضلع کونسل راشد منہاس ودیگر سرکاری افسران موجود تھے ۔