ملک محمد یوسف کی وفات پر اظہار تعزیت
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) فاروقہ پریس کلب رجسٹرڈکا اجلاس راؤ ارشد عزیز کی صدارت میں ہوا۔
جس میں پریس کلب کے ایڈیشنل سیکرٹری ملک تنویر حسین کے والد ملک محمد یوسف کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی گئی اجلاس میں لالا شوکت شاہین،میاں امان اﷲ،عمر چوہدری،مشتاق بھٹی ،فیصل ،شفیق چوہدری و دیگر نے شرکت کی ۔