لاؤڈ سپیکر استعمال کرنیوالا شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔
جو لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرکے دیگر افراد کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ڈیک، ٹیپ اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔