شادی سے انکار پر دوشیزہ کو بلیک میل کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی سے انکار پر دوشیزہ اور اسکے بھائی کو بلیک میل کرنے والے شخص کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔
46شمالی کی رہائشی مسماۃ(ل) نے پولیس کو بتایا کہ لک موڑ کا رہائشی ذیشان زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے ، ملزم قبل ازیں مبینہ طور پر حرام کاری کی کوشش بھی کر چکا ہے ، اور شادی سے انکار پر سائلہ اور اسکے بھائی کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔