ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب رابری کا مجرم اشتہاری گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب  رابری کا مجرم اشتہاری گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)چیک پوسٹ درہ تنگ کی کاروائی، ای پولیس ایپ کے ذریعے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب رابری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر بین الصوبائی چیک پوسٹوں سیکیورٹی و چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انچارج چیک پوسٹ درہ تنگ اے ایس آئی فتیح اللہ اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ E-Police ایپلیکیشن کے ذریعے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے تھانہ چٹیانہ کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری عبداللہ ولد محمد رزاق کو گرفتار کر لیا۔گرفتار مجرم اشتہاری کو تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کے حوالے کیا گیا۔مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی کے بعد تھانہ چٹیانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں