ڈپٹی کمشنر سے تبدیل اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن سے الوداعی ملاقات

 ڈپٹی کمشنر سے تبدیل اسسٹنٹ کمشنر  کوٹ مومن سے الوداعی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اختر ملک نے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اختر ملک کی بطور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض ذمہ داری، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اختر ملک اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے اور محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں