سرگودھا جمخانہ اور فیصل آباد چناب کلب کے درمیان باہمی الحاق کا معاہدہ طے

سرگودھا جمخانہ اور فیصل آباد چناب کلب کے درمیان باہمی الحاق کا معاہدہ طے

سرگودھا جمخانہ کلب کے اراکین فیصل آباد چناب کلب کی مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، باہمی الحاق کے تحت تمام سہولیات متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کی جائیں گی،سیکرٹری سرگودھا جمخانہ کلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا جمخانہ کلب اور فیصل آباد چناب کلب کے درمیان باہمی الحاق کا معاہدہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت دونوں کلبوں کے اراکین ایک دوسرے کی سہولیات سے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق استفادہ کر سکیں گے ۔یہ بات سیکرٹری سرگودھا جمخانہ کلب سہیل پرویز الپاء نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا جمخانہ کلب اور فیصل آباد چناب کلب کے درمیان دوبارہ الحاق عمل میں آیا ہے ، جو ڈپٹی کمشنر و صدر سرگودھا جمخانہ کلب حسین احمد رضا چوہدری ، اے ڈی سی آر احمد ہارون اور سیکرٹری جمخانہ کلب سہیل پرویز الپاء کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے بعد سرگودھا جمخانہ کلب کے اراکین فیصل آباد چناب کلب کی مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، جبکہ فیصل آباد چناب کلب کے ممبران بھی سرگودھا جمخانہ کلب کی خدمات اور سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے سہیل پرویز الپاء کا کہنا تھا کہ دونوں کلبوں کے اراکین کو باہمی الحاق کے تحت تمام سہولیات متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کی جائینگی جس سے دونوں اداروں کے ممبران کو مزید بہتر تفریحی، سماجی اور انتظامی سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں