پیپلز پارٹی نے ذاتی مفادات کی بجائے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ،ملک ذیشان اسلم
خوشاب(نمائندہ دنیا)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈیشن ضلع خوشاب کے صدر ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے قائدین نے ذاتی مفادات کی بجائے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی اور جمہوریت کا پر چم سر نگوں نہیں ہونے دیا ۔
جمہوریت کی بنیادوں میں ہمارے قائدین کا خون شامل ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کاہ کہ شہید زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں ۔لیکن قومی مفادات پر سودا بازی نہیں کی ، پیپلز پارٹی آج بھی انہی روایات کو سامنے رکھ کر قومی اور صوبائی ایوانوں میں اپنا بھر پور پارلیمانی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سردار آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید قائدین کی اعلیٰ روایات کے امین ہیں انشاء اﷲ ان کا ہر قدم ملک و قوم کے مفاد میں ہی اٹھے گا ۔