ہاوسنگ کالونی کامن سروس ملازمین کے لیے حج و عمرہ قرعہ اندازی کا انعقاد
داودخیل (نماندہ دنیا) ایف۔ایف سی اور میپل لیف سیمنٹ انڈسٹری داودخیل کی جانب سے ہاوسنگ کالونی کامن سروس ملازمین کے لیے حج و عمرہ قرعہ اندازی کا انعقاد۔
5خوش نصیب حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے تفصیل کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی ایف۔ایف۔سی کھاد فیکٹری و میپل لیف سیمنٹ انڈسٹری اسکندرآباد داودخیل کے اشتراک سے ہاوسنگ کالونی اسکندرآباد داودخیل کے کامن سروس ملازمین کے لیے سال 2026,2027 حج و عمرہ قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں 3عمرہ اور 2 حج کے لیے کل 5ملازمین کے نام نکالے جاتے امسال حج 2027کے لیے محمد نعیم پرنسپل بوایز ہایر سیکنڈری سکول اور مس آرزو گرلز کالج اسکندرآباد جبکہ عمرہ کے لیے مس آمنہ ماڈل سکول ، انوار شاہ بوایز سکول اور شفائاللہ کلرک ہاوسنگ کالونی اسکندرآباد داودخیل کے نام سعادت حاصل کرنے کا قرعہ نکلا ،