مزدوری مانگنے پر محنت کش کو مار مار کر ادھ موا کر دیا

مزدوری مانگنے پر محنت کش کو مار مار کر ادھ موا کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تین افراد نے گندم کی کٹائی کی مزدوری مانگنے پر محنت کش کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔

پولیس کے مطابق 52 الف شمالی میں گندم کی کٹائی کی 95 ہزار روپے مزدوری کا تقاضا کرنے پرعبدالرحمن نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ذوالفقار سے پہلے گالم گلوچ کی، پھراس کا گریبان پکڑ کر تھپڑ مارے اور ڈنڈوں سے تشدد کیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں