ڈرائی پورٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسرسے فیڈرل پریزیڈنٹ نیشنل پیس کمیٹی کی ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈرائی پورٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عطیقہ ریحان سے فیڈرل پریزیڈنٹ نیشنل پیس کمیٹی پاکستان محمد خالد شیخ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، برآمدات و درآمدات میں اضافے ، سرمایہ کاری کے مواقع اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر محمد خالد شیخ نے کہا کہ ڈرائی پورٹس ملکی تجارت، صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی اور اداروں کے درمیان مؤثر تعاون سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ سی ای او ڈرائی پورٹ عطیقہ ریحان نے اس موقع پر کہا کہ سرگودھا ڈرائی پورٹ تاجروں اور صنعتکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔