انجمن تاجران سٹی روڈ کے نومنتخب صدر چوہدری محمد ارشاد کو مبارک باد

انجمن تاجران سٹی روڈ کے نومنتخب  صدر چوہدری محمد ارشاد کو مبارک باد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سٹی روڈ کے نومنتخب صدر چوہدری محمد ارشاد، جنرل سیکرٹری محمد شہباز خان اور دیگر منتخب عہدیداران کو مختلف سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 اس موقع پر محمد خالد شیخ، چوہدری امجد محمود بھٹی اورچوہدری طیب عمران نے نومنتخب قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی۔کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔فیڈرل پریزیڈنٹ نیشنل پیس کمیٹی پاکستان محمد خالد شیخ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئی قیادت تاجروں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل کے مؤثر حل، باہمی اتحاد کے فروغ اور شہر میں تجارتی سرگرمیوں کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں