محمد تہور بلال اصغر کو سرگودھا جمخانہ کلب کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سرگودھا و صدر سرگودھا جمخانہ کلب حسین احمد رضا چوہدری نے ممبر سرگودھا جمخانہ کلب محمد تہور بلال اصغر کو سرگودھا جمخانہ کلب کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) احمد ہارون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔صدر سرگودھا جمخانہ کلب و ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے امید ظاہر کی کہ محمد تہور بلال اصغر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سرگودھا جمخانہ کلب کی عوامی تشہیر، اراکین کلب، مختلف اداروں اور عوام کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔