واں بھچراں کے علاقہ میں 7 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
واں بھچراں کے علاقہ میں 7 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق بارش کے دوران پانی والء موٹر کو ہاتھ لگایا تو سے بری طرح کرنٹ لگ گیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا)۔ واں بھچراں کے علاقہ چک میرث کا رہائشی 7 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ چک میرث کے رہائشی غلام مصطفیٰ صابے خیل کا سات سال کے بیٹے ہارون نے گزشتہ روز بارش کے دوران پانی والء موٹر کو ہاتھ لگایا تو سے بری طرح کرنٹ لگا ۔کرنٹ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی فوت ہوگیا ہارون کا نماز جنازہ گزشتہ روز چک میرث کے گھیبہ والے قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کر دیا گیا۔