منہاج ویلفیٔر فاؤنڈیشن تحصیل سرگودھا شرقی کا جنرل اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں منہاج ویلفیٔر فاؤنڈیشن اور مراکزِ علم تحصیل سرگودھا شرقی کا جنرل اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، تعلیمی سرگرمیوں، فلاحی منصوبوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں علامہ ناصر اقبال قادری، ، حاجی مسعود انور، سید صفدر علی شاہ،اور فاروق طاہر، اجلاس میں حاجی مظفر احمد سرویا ، خضر حیات ، طیب مشتاق سرویا ، حافظ علی رضا ، چوہدری محمد اسحاق ، وحید اسلم گوندل ، غلام عباس ، مشتاق احمد اور فوجی سجاد احمد سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی،اس موقع پر مختلف مقررین نے تنظیمی کارکردگی، عوامی خدمت اور تعلیمی منصوبوں پر بریفنگ دی،مقررین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیٔر فاؤنڈیشن دینی، تعلیمی اور سماجی شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ موجودہ حالات میں نوجوانوں کی کردار سازی، فروغِ تعلیم اور مستحق افراد کی امداد کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے ،اجلاس میں ممبرشپ مہم، مراکزِ علم کی فعالیت، سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کے دعوتی، تعلیمی اور فلاحی مشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔