نہری پانی کی قلت محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،رضوان مختار

نہری پانی کی قلت محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،رضوان مختار

نہری پانی کی قلت محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،رضوان مختار منصفانہ نظام ہونے کے باوجود خوشاب کو اس کے حصے کا پانی نہیں ملتا

خوشاب(نمائندہ دنیا)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں نہری پانی کی قلت محکمہ ایریگیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، اپنی رہائش گاہ چک47ایم بی میں کسانوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کا منصفانہ نظام ہونے کے باوجود ضؒع خوشاب کو اس کے حصے کا پانی نہیں ملتا جس کی وجہ سے اس ضلع کی زرعی معیشت خطرات میں گھری ہوئی ہے اور غریب کاشتکاروں کے اجناس کے پیداوری اخراجات تک پورے کرنا ممکن نہیں رہا ، انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کا زیادہ ترر رقبہ نہر مہاجر برنث اور تحصیل نور پور کا کچھ حصہ دلیوالا برنچ سے سیراب ہوتر اتھا ، لیکن ان دونوں کو وارہ بندی کی لپیٹ میں لیکر اکثر بند رکھا جاتا ہے بالخصوص جب فصلات کو آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت ان نہروں میں پانی کی ایک بوند تک نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کی ذمہ داری ہے کہ وارہ بندی کے ظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں