5افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد

5افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے احکامات کی روشنی میں خوشاب کو ناجائز اسلحہ اور منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 5اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لے لیا ۔

صدر پولیس جوہر آباد نے دوران تلاشی دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ اے ایک ایک تیس بور پسٹل اور دو کارتوس بر آمد کئے ، قائد آباد پولیس نے ایک شخص سے بندوق بارہ بور جبکہ کٹھہ سگھرال پولیس نے دو شراب فروشوں کو پکڑ کر ان سے دس دس لٹر دیسی شراب بر آمد کی چاروں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں