شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار رہا، سورج کی تپش کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔
وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کے باعث گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں معمولات زندگی متاثر رہے ،شدید حبس کے باعث شہری پسینے میں شرابور رہے جبکہ بجلی کی بندش نے گرمی کی شدت کو مزید اذیت ناک بنا دیا۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے گھروں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments