چور گھر کی چھت میں نقب لگا کر 20 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں میں چوری کی واردات نامعلوم چور گھر کی چھت میں نقب لگا کر 20 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات چوری کر کے لے گئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکڈر کے قریبی گاؤں چک نمبر 152 شمالی کے رہائشی زمیندار ناصر عباس ولد محمد حیات قوم کھرل نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ میرے گھر میں چوری کی واردات ہوئی اور نامعلوم چور رات کی تاریکی میں میرے گھر کی چھت میں نقب لگا کر آئے۔ اور ایک لاکھ روپے کی نقدی اور 19 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ شخص ناصر عباس کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 457-380 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments