ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ مقررہ اوقات میں تھانوں میں موجود رہیں گے
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی عوام دوست پولیسنگ اور شہریوں کو فوری انصاف و ریلیف کی فراہمی کے ویژن کے تحت میانوالی پولیس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ اپنے مقررہ اوقات میں اپنے دفاتر اور متعلقہ تھانوں میں موجود رہیں گے۔
اور علاقہ کے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرکے ان کی شکایات، مسائل اور تجاویز سنیں گے ۔یہ اقدام پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے ، شفافیت، اعتماد اور مؤثر داد رسی کو مزید فروغ دینے کی جانب اہم قدم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments