بھاگٹانوالہ میں 20ویں سالانہ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ؐ آج ہو گی
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)حسبِ روایت اس سال بھی مرکزی جامع مسجد زبیدہ رفیق، چک نمبر 26 جنوبی نزد بھاگٹانوالہ میں 20ویں سالانہ عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد 19 اگست 2026 بروز بدھ بعد نمازِ مغرب تا نمازِ عشاء بڑی شان و شوکت کے ساتھ کیا جائے گا۔
محفلِ میلاد میں اہلِ علاقہ سمیت عاشقانِ رسول ﷺ بھرپور شرکت کریں گے ۔ منتظمین کی جانب سے اہلِ علاقہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درود و سلام پڑھتے ہوئے باوضو، ذوق و شوق اور عقیدت کے ساتھ محفل میں جوق در جوق شرکت کریں اور اس بابرکت محفل کی رونقوں کو دوبالا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments