گدھی پر تشدد، مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج

گدھی پر تشدد، مالک کی  مدعیت میں مقدمہ درج

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گدھی پر بے جا تشدد، مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک نمبر 73 جنوبی میں بے زبان جانور پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

 پولیس نے گدھی کے مالک محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔مدعی محمد اکرم کے مطابق چک 73 جنوبی کا رہائشی ساجد اس سے گدھی مانگ کر لے گیا اور اس پر مقررہ گنجائش سے زیادہ وزن لادتا رہا۔ اس دوران گدھی پر مبینہ طور پر بے جا تشدد بھی کیا گیا، جس سے جانور کو تکلیف اور نقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...