کبڈی کے میچ کے دوران جیب تراش ایک لاکھ 88 ہزار مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لے اڑے

 کبڈی کے میچ کے دوران جیب  تراش ایک لاکھ 88 ہزار مالیت  کے موبائل فونز اور نقدی لے اڑے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں کبڈی کے میچ کے دوران جیب تراشی کی 4 وارداتوں میں نا معلوم جیب تراش ایک لاکھ 88 ہزار پانچ سو روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لے اڑے تھانہ سلانوالی پولیس نے چاروں وارداتوں کا ایک ہی اجتماعی مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 63 جنوبی کے دربار پر ایک کبڈی میچ کے دوران جیب تراشی کی 4 وارداتیں ہوئیں جن میں پانچ موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی چوری کر لی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ پہلی واردات محمد طارق ولد دوست محمد سکنہ چک نمبر 63 جنوبی کی جیب سے 40 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون دوسری واردات میں محمد آصف ولد بوٹا سکنہ چک نمبر 63 جنوبی کی جیب سے 60 ہزار روپے کے 2 موبائل فونز تیسری واردات میں گل زمان ولد احمد بخش سکنہ 125 شمالی کی جیب سے 29500 روپے کا موبائل اور 12500 روپے کی نقد رقم چوتھی واردات میں حسنین عباس نامی شخص کی جیب سے 32 ہزار روپے کا موبائل اور 14 ہزار روپے کی نقد رقم یعنی مجموعی طور پر ایک لاکھ 88 ہزار پانچ سو روپے مالیت کے موبائل فونز و نقدی چوری کر لی گئی تھانہ سلانوالی پولیس نے چاروں وارداتوں کا ایک ہی مقدمہ متاثرہ شخص محمد طارق کی مدعیت میں زیر دفعہ 379 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...