کچہ محمد شریف والی علاقہ موچھ میں کچہ مٹی کا بند توڑ دیا گیا

کچہ محمد شریف والی علاقہ موچھ میں کچہ مٹی کا بند توڑ دیا گیا

دریائی چوک پوسٹ کی چار دیواری دریا برد ،پانی چیک پوسٹ میں داخل

میانوالی (نامہ نگار)دریائے سندھ سے جناح بیراج کے سیلابی پانی نے کچہ محمد شریف والی علاقہ موچھ میں کچہ مٹی کا بند توڑ دیاجس سے کچہ شریف والی میں دریائی چوک پوسٹ کی چار دیواری دریا برد ہو گئی اور سیلاںی پانی پولیس دریائی چیک پوسٹ میں داخل ہو گیا تیز رفتار پانی سے علاقہ کچہ محمد شریف والی میں قائم اس دریائی پولیس چیک پوسٹ کے جلد مکمل دریا برد ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا یے جبکہ سیلابی پانی سے ارد گرد کی بستیاں اور دیہات بھی متاثر ہیں مگر امدادی سرگرمیاں دیکھنے کو نہیں مل رہیں اہل علاقہ نے ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ہنگامی بنیادوں پر یہاں پختہ بند بنائے جائیں ورنہ یہ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...