تاندلیانوالہ:لڑکی اغواکی رنجش پر تشدد،شہری جاں بحق،ملزم گرفتار
علی شان نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں، سبیل اور اینٹوں سے لطیف کوماراپیٹاتھا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں لڑکی کے اغوا کی رنجش پر علی شان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں، سبیل اور اینٹوں سے لطیف پر حملہ کرکے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی شان کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر بلال نے ساتھیوں کے ہمراہ زنیر نامی شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلال کو بھی گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments