جشنِ میلاد النبیؐ کو شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں جاری

 جشنِ میلاد النبیؐ کو شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں جاری

میانی (نامہ نگار)جشنِ میلاد النبی ﷺ کو شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری رہی ۔

 میانی میں 12 ربیع الاول، جشنِ میلاد النبی ﷺ کو مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے مختلف پروگراموں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ شہر بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی آمد کے حوالے سے عاشقانِ رسول ﷺ میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے مرکزی میلاد کمیٹی میانی کے صدر قاری ثناء اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ ہمارے لیے محبتِ رسول ﷺ کے اظہار کا عظیم موقع ہے ۔ ہم اسلامی تعلیمات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے صحابئہ کرامؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت و عقیدت کو دلوں میں اجاگر کرتے ہوئے اس بابرکت دن کو انتہائی عقیدت، احترام اور شایانِ شان انداز میں منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا عملی نمونہ ہے ۔  جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم سیرتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں گے اور معاشرے میں امن و سلامتی، مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔قاری ثناء اللہ نے کہا کہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، عظمتِ صحابہؓ اور محبتِ اہلِ بیتؓ ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...