پیرافورس کی کاروائیاں دعووں تک محدود،تجاوزات کا راج برقرار

پیرافورس کی کاروائیاں دعووں تک محدود،تجاوزات کا راج برقرار

کندیاں کے مرکزی بازاروں سے گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں پیرافورس کی کاروائیاں دعووں وعدوں تک محدود، بازاروں میں تجاوزات کا راج برقرار ،پیرافورس گزشتہ کئی دنوں سے میانوالی کے مختلف شہروں میں تجاوزات کے خلاف متحرک نظر آ رہی ہے لیکن حیران کن طور پر کندیاں شہر میں ان کی کاروائیاں ناہونے کے برابر ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کندیاں کے مرکزی بازاروں سے گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے رکشے ، لوڈر اور ریڑھیاں سڑکوں پر اس طرح کھڑی کی جاتی ہیں کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اس کے باوجود پیرافورس کی ٹیمیں کبھی یہاں آپریشن کے لیے نہیں آئیں ذرائع کے مطابق کئی مرتبہ پیرافورس کی گاڑیاں صرف بازار سے گزر کر سب اچھا کی رپورٹ بھیج دیتی ہیں شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر غریب مزدور ریڑھی والوں سے نرمی برتی بھی جائے تو کم از کم بازاروں میں کھڑے رکشوں اور لوڈروں کو تو بازار سے باہر نکالا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت مل سکے ۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں بازار میں بھی پیرافورس کے ذریعے فوری آپریشن کیا جائے اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...