موٹروے کی حفاظتی باڑ کے ساتھ لگے درخت کاٹ کر فرار

موٹروے کی حفاظتی باڑ کے ساتھ لگے درخت کاٹ کر فرار

تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار روپے بھی نامعلوم گاڑی میں لوڈ کرکے چوری کیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں موٹروے کی حفاظتی باڑ کے ساتھ لگے قیمتی درخت کاٹ کر گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق پٹرولنگ ٹیم نے موٹروے پر 95؍S کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چند افراد کو درخت کاٹتے دیکھا، جو پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ موقع پر ایک گدھا گاڑی بھی حفاظتی باڑ کے قریب موجود پائی گئی پولیس کے مطابق ملزمان موٹروے کے اطراف سے درخت کاٹ کر لے گئے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے چار عدد سفیدے کے درخت، مالیتی تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار روپے بھی نامعلوم گاڑی میں لوڈ کرکے چوری کیے گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...